بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

سری نگر میں سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سری نگر/ سری نگر کے تجارتی مرکز لالچوک میں تعینات سینٹر ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لالچوک میں تعینات سی آر پی ایف کی 19 بٹالین سے وابستہ ایک ہیڈ کانسٹیبل کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 50 سالہ شرون کمار کے بطور ہوئی ہے جو ڈرائیور کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img