اسلام آباد میں تین روزکے لئے موبائل فون سروسز معطل

اسلام آباد میں تین روزکے لئے موبائل فون سروسز معطل

اسلام آباد/ پاکستان حکومت نے جمعہ سے شروع ہورہے اسلامی کانفرنس (آئی آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے پیش نظردارالحکومت میں تمام موبائل فون سروسز تین دن کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اسلام آباد میں 17 سے 19 دسمبر تک موبائل فون سروسزبند رکھنے کے تعلق سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس میں آنے والے کئی مسلم اوردیگر ممالک کےمعززین اوروزرائے خارجہ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خارجہ نے 20 دسمبر کودارالحکومت میں عام تعطیل کی تجویزرکھی ہے ۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے ریڈ زون تک سروس بند رہے گی۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.