جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

رام بن کے بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19 سالہ نوجوان از جان دو زخمی

جموں/جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بٹوٹ علاقے میں جمعے کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک نوجوان از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بھاگو نالہ بٹوٹ علاقے میں جمعے کی صبح قریب ساڑھے سات بجے ایک کار سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک نوجوان کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کار بھدرواہ سے جموں جا رہی تھی۔متوفی نوجوان کی شناخت 19 سالہ وکاس کمار ولد سنجے کمار ساکن بھدرواہ کے بطور ہوئی ہے۔

زخمیوں، جنہیں علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، کی شناخت 27 سالہ راہل آنند ولد دھونی چند اور 22 سالہ شیو پرکاش ولد دھونی چند ساکنان بھدرواہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img