کولگام انکاؤنٹر میں دو عدم شناخت جنگجو ہلاک: پولیس

کولگام انکاؤنٹر میں دو عدم شناخت جنگجو ہلاک: پولیس

سری نگر/جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی بالا گاوں میں جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شبانہ تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام انکاؤنٹر میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’بدھ کی شام کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کولگام کے ریڈونی بالا علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ جون ہی حفاظتی عملے نے مشتبہ مقام کی طرف پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جنگجووں کو سرینڈر کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم وہ لڑنے پر بضد تھے

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.