اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے سرکاری زمین کی منتقلی کو منظور ی دی

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے سرکاری زمین کی منتقلی کو منظور ی دی

ہوائی ، ریل اور سڑک سے ٹرانسپورٹیشن کیلئے سنگل پوائنٹ ہب فراہم کرنے کی سہولیت

 

جموں/اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زمین کے مختلف پارسلوں کو عوامی مقاصد کے لئے منتقل کرنے کی تجویز کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔اِنتظامی کونسل نے گاﺅں ماجین تحصیل اور ضلع جموں میں 15 کنال اراضی شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ( ایس اے ایس بی ) کو 40 برس کے لیز پر منتقل کرنے کی منظور ی دی۔بورڈ یوٹی میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے مقاصد سے یاترا کے بہتر اِنتظام کے لئے ایک یاتری نواس اور ایک ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر تعمیر کرے گا۔اِن سہولیات کی تعمیر سے پوتر گپھا کی درشن کرنے والے شردھالوﺅں کی تعداد میں اِضافہ ہوگا اور اِس کے نتیجے میں کافی بالواسطہ روزگار پیدا ہوگا۔ یہ سپریم کورٹ آف اِنڈیا اور نیشنل گرین ٹریبونل کے احکامات کی تعمیل کو بھی یقینی بنائے گا۔مزید برآن ، گاﺅں چک جوالا تحصیل وِجے پور سانبہ میں 38کنال اور 19مرلہ سرکاری اراضی کو معذور اَفراد کے بااِختیار بنانے کے محکمے ( دیو یانگ جن) اور جموں ضلع میں معذور اَفراد کی ہنر مندی ، باز آباد کاری اور روزگار کے لئے کمپوزٹ ریجنل سینٹر کا قیام کے لئے مرکزی سماجی اِنصا ف وامپاور منٹ کو منتقل کرنے کو منظور ی دی گئی۔اِنتظامی کونسل نے ضلع بڈگام میں 50بستروں پر مشتمل انٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کے قیام کے لئے محکمہ صحت و طبی تعلیم کے حق میں 10 کنال 11مرلہ اراضی کی منتقلی کومنظور ی دی ۔آیوش ہسپتال کے قیام خطے میں اِنڈین سسٹم آف میڈیسن ( آئی ایس ایم ) کو فروغ دے گا ۔ حفظان صحت کی سہولیات فراہم کرے گااور علاقے میں حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا۔آئی ایس ایم مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لئے احتیاطی ادویات سے مختلف بیماریوں کے طبی علاج دونوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔مزید برآں ، تحصیل اور ضلع اننت ناگ کے گاﺅں دونی پاوا میں 28 کنال اراضی کا ایک پارسل ایک کیندیہ ودھیالیہ کے قیام کے لئے محکمہ سکولی تعلیم کو منتقل کیا گیا ۔ سکول کھلنے سے بچوں کو تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے اور علاقے میں تعلیم کا معیار بلند ہوگا۔گاﺅں اچھگام تحصیل اور ضلع بڈگام میں واقع 8کنال اراضی کا ایک اور پارسل دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے محکمہ کو رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ کی تعمیر کے لئے منتقل کیا گیا ، نوجوانوں کی ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا، آر ایس اِی ٹی آئی متعدد تجارتوں بشمول ڈرائیونگ ، آئی ٹی پلمبنگ ، الیکٹریکل ، وغیرہ کے کورسوں میں متنوعی ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کو ضلع ترقیاتی کونسل بارہمولہ کے لئے دفتری رہائش کی تعمیر کی خاطر6 کنال زمین بھی دی گئی۔انتظامی کونسل نے لنگیٹ میں 1 کنال اراضی محکمہ خزانہ کو ٹریجری بلڈنگ کی تعمیر کے لئے منتقل کرنے کو بھی منظوری دی۔ادھرجموں/اِنتظامی کونسل کی میٹنگ یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں نیشنل ہائی ویز اَتھارٹی آف اِنڈیا ( این ایچ اے I) کے درمیان سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لئے ہاﺅسنگ اینڈ اَربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تجویز کو وزارتِ ریلوے( ایم او آر) اور جموںوکشمیر حکومت ( جی او جے اے)، کٹرہ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ( کے ڈی اے )کے ذریعے کٹرہ میں اِنٹرماڈل سٹیشن( آئی ایم ایس) کی مشترکہ ترقی کے لئے منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔منظور شدہ اِنٹرماڈل سٹیشن کو ایک ٹرمنل بنیادی ڈھانچے کے طور پر تیار کیا جائے گا جس میں ریل ، سڑک ، ہوائی ( ہیلی پیڈ) ، بس ، آٹو رکشا، ٹیکسوں اور نجی گاڑیوں کے مختلف ٹرانسپورٹیشن کے طریقے کو ایک ہی مرکز میں شامل کیا جائے گا ۔یہ منصوبہ تین برس میں مکمل ہوگا۔کٹرہ میں اِنٹر ماڈل سٹیشن کو دو مرحلوں میں تیار کیا جائے گا۔ پبلک زون اور اس کے بعد کمرشل بنیادی ڈھانچے کو بالترتیب مرحلہ اوّل اور مرحلہ دوم کے تحت تیار کیا جائے گا۔ اِس فیصلے کا مقصد مسافروں کے لئے ٹرانزٹ ٹائم اور لاگت کو کم سے کم کرنا اور جموںوکشمیر میں ان کے قیام کی مدت کو ممکن طورپر بڑھانا ہے۔کٹرہ میں آئی ایم ایس کی ترقی سے تجارتی ترقی اور اِقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا جو کٹرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے سماجی و اِقتصادی پروفائل کو نمایاں طور پر فروغ دے گا۔بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے جو فنڈنگ کو ریگولیٹ کرے گا اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان پروجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے ہم آہنگی کو فروغ دے گا ۔چیف ایگزیکٹیو آیسر کٹرہ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کو حکومت جموںوکشمیر کی جانب سے دستخط کنندہ کے طورپر اِختیار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.