منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 88 ہزار سے کم

نئی دہلی،/ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1431 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 87,562 رہ گئی ہے ۔

دریں اثنا منگل کے روز ملک میں 68 لاکھ 89 ہزار 25 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری کی کل تعداد ایک ارب 34 کروڑ 61 لاکھ 14 ہزار 483 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,984 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 41 لاکھ 55 ہزار 747 ہو گئی ہے۔ اس دوران 1431 ایکٹو کیسز کم ہو کر 87 ہزار 562 رہ گئے ہیں اور مزید 247 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار 135 ہو گئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح 98.38 فیصد، ایکٹوکیسز کی شرح 0.25 فیصد اور شرح اموات 1.37 فیصد پر برقرار ہے۔
اس وقت کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں ۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 870 کم ہو کر 36,071 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 4,073 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 51,21,001 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 174 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 43,344 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں 26 ایکٹیو کیسزکم ہونے سے ان کی کل تعداد 10160 رہ گئی ہے، جبکہ مزید 24 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,288 ہو گئی ۔ وہیں مزید 868 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 64,93,688 ہو گئی ہے۔

کووڈ ٹیکہ کاری میں 134 کروڑ ٹیکے لگے

 ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ٹیکہ کاری 134 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 لاکھ 89 ہزار 25 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 134 کروڑ 61 لاکھ 14 ہزار 483 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6984 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں اس وقت 87,562 کووڈ مریض زیر علاج ہیں ۔ یہ کیسز کا 0.25 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.58 فیصد رہی ہے۔ اسی عرصے میں 8168 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 41 لاکھ 46 ہزار 931 افرادکووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ شفایابی کی شرح 98.38 فیصد ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 84 ہزار 883 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد اب تک
65 کروڑ 88 لاکھ 47 ہزار 816 لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔
یواین آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img