دیوریا/تمل ناڈو کے کنور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 14افراد میں سے واحد زندہ بچنے والے یوپی کے ضلع دیوریا کے رہنے والے کپٹن ورون سنگھ کی آج دوران علاج موت ہوگئی۔موت کی خبر سے ان کے آبائی گاؤں کنہولی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
گذشتہ ایک ہفتوں سے موت و زیست کی جنگ لڑ رہے گروپ کیپٹن کی سلامتی کے لئے لوگ دعا گو تھے لیکن آج ان کے موت کی خبر نے سبھی کو رنجو رکردیا۔کیپٹن ورون کی موت کی خبر ملتے ہی آبائی گاؤں میں ماتم چھا گیا اور ان کے گھر پر خراج عقیدت پیش کرنے والوں کی قطار لگ گئی۔
کیپٹن نے ابتدائی تعلیم اڑیسہ میں حاصل کی تھی۔اور این ڈی اے کا امتحان پاس کر کے فضائیہ کے افسر بنے تھے۔ان کے والد کرشن پال سنگھ آرمی میں کرنل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ان کے چھوٹے بھائی تنج سنگھ ممبئی میں انڈین آرمی کے افسر ہیں۔کیپٹن کے کنبے میں ماں، باپ،بھائی کے ساتھ بیوی اور دو بچے ہیں۔
گذشتہ سال ایک اڑان میں اچانک تکنیکی خرابی کے بعد بھی کیپٹن ورن نے طیارے کو ہنڈل کر کے بحفاظت زمین پر اتار لیا تھا۔ان کی اس بہادری کے لئے 15اگست 2021 میں صدر جمہوریہ نے’شوریہ چکر‘ کے اعزاز سے نوازہ تھا۔
یواین آئی





