کینٹکی طوفان میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ: بیشیر

کینٹکی طوفان میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ: بیشیر

واشنگٹن/ امریکی ریاست کینٹکی میں طوفان کی وجہ سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

کینٹکی ریاست کے گورنر اینڈی بیشیر نے اتوار کو سی این این نیوز چینل کو بتایا ’’میں جانتا ہوں کہ ہم نے اپنے 80 سے زیادہ شہریوں کو کھو دیا ہے۔ یہ تعداد 100 سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ اب تک کا سب سے تباہ کن طوفان ہے‘‘۔۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کے دائرے میں ہوا کم از کم 227 میل (365 کلومیٹر) کی رفتار سے چل رہی تھی۔ اس کے 200 میل کے دائرے میں کینٹکی بھی تھا اور اس طرح پورا شہر تباہ ہو چکا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا’’میرے والد کا آبائی شہر، جس کا آدھا حصہ اب کھڑا نہیں ہے۔ اسکے بارے میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میں جانتا ہوں کہ لوگ اس منظر کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے باہر نکلنے میں وقت لگے گا۔ میرا مطلب ہے آپ لوگوں کی جانچ کرنے کیلئے گھر گھر جاتے اور دیکھتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہے یا نہیں۔ کوئی دروازہ نہیں ہے۔ ہزاروں ہزار ڈھانچوں کے ملبے پڑے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ یہ تباہ کن ہے۔”

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.