برطانیہ میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز، کورونا الرٹ لیول چار کردیا گیا

برطانیہ میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز، کورونا الرٹ لیول چار کردیا گیا

لندن/ برطابیہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے، اور اس نئے ویرینٹ اومیکرون کے مجموعی کیسز کی تعداد اس ملک میں 3 ہزار 137 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اومیکرون کے پھیلاؤ میں اضافہ کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے، کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤبہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومیکرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومیکرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، اومیکرون دنیا کے 63 ممالک تک پھیل چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وبا میں ویکسین کم موثر ثابت ہورہی ہے اور اس کے بجائے بوسٹر ڈوز زیادہ اثر دار ہے۔


یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.