منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ملک میں کورونا سے مزید 202 مریضوں کی موت ، 7350 نئے کیسز

نئی دہلی/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے جہاں 202 لوگوں کی موت ہوگئی ، وہیں کورونا انفیکشن کے 7,350 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دریں اثنا اتوار کو 19 لاکھ 10 ہزار 917 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد ایک ارب 33 کروڑ 17 لاکھ 84 ہزار 462 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 973 مریض صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار 768 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایکٹو کیسز 825 کم ہو کر 91456 ہو رہ گئے اور مزید 202 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار 636 ہو گئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح 98.37 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.26 فیصد اور شرح اموات 1.37 فیصد پر برقرار ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ ایکٹو کیسز اور اموات کے معاملے میں سب سے آگے رہا ہے ۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 222 کم ہو کر 39,018 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 3,856 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانےوالوں کی تعداد بڑھ کر 51,12,620 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 143 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42,967 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹرمیں ایکٹیو کیسز 11 کم ہو کر 10,120 رہ گئے ہیں، جبکہ مزید 16 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141259 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید 699 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے ان کی کل تعداد 6492504 ہو گئی ہے۔

ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 133.17 کروڑ سے متجاوز

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم میں 19.10 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 133.17 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 لاکھ 10 ہزار 917 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 133 کروڑ 17 لاکھ 84 ہزار 462 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈوائرس کے 7350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 91456 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ 561 دنوں کی کم ترین سطح ہے اور یہ ملک میں متاثرہ کیسز کا 0.26 فیصد اور یومیہ کیسز کی شرح 0.86 فیصد ہے۔

اسی مدت کے دوران 7973 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار 768 مریض کووڈ سے شفایاب ہوچکے ہیں اور یہ شرح 98.37 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8 لاکھ 55 ہزار 692 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ 65 کروڑ 66 لاکھ 72 ہزار 451 ہوچکی ہے۔


یواین آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img