جموں میں بین الاقوامی سر حد پر خاتون در انداز ہلاک: بی ایس ایف

جموں میں بین الاقوامی سر حد پر خاتون در انداز ہلاک: بی ایس ایف

جموں/جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پراتوار کی شام بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے پاکستان کی ایک خاتون در انداز کو ہلاک کر دیا۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر اتوار کی شام بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی خاتون در انداز کو ہلاک کر دیا۔

انہوں نے کہا بی ایس ایف اہلکاروں نے آر ایس پورہ علاقے میں بین الا قوامی سرحد پر اتوار کی شام مشتبہ نقل و حمل دیکھی اور در انداز کو کئی بار واپس جانے کی وارننگ بھی دے دی۔

موصوف ترجمان کہنا تھا کہ لیکن مسلسل وارننگس کے باوجود بھی در انداز سرحد کی طرف تیزی سے چل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہوشیار جوانوں نے اس کے بعد در انداز پر گولیاں ماری اور اس کو ہلاک کر دیا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.