کووڈ ویکسینیشن میں 130.39 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

کووڈ ویکسینیشن میں 130.39 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی، 9 دسمبر :کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 80.86 لاکھ ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن 130.39 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 130 کروڑ 39 لاکھ 32 ہزار 286 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9419 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کووڈ کے 94742 مریض زیر علاج ہیں۔
یہ متاثرہ معاملوں کا 0.27 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.73 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 8251 لوگ کو کووڈ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئےہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 40 لاکھ 47 ہزار 388 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.36 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 12 لاکھ 89 ہزار 983 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 65 کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار 127 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.