ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی، 9 دسمبر :ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملات میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے اور انفیکشن کے 9419 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کے 9419 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد تین کروڑ 46 لاکھ 66 ہزار 241 ہو گئی ہے۔ اس دوران 8 ہزار 251 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 97 ہزار 388 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔
اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 1009 بڑھ کر 94742 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 159 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 111 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، بدھ کو 80 لاکھ 86 ہزار 910 کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ویکسینیشن کی کل تعداد ایک ارب 30 کروڑ 39 لاکھ 32 ہزار 286 ہو گئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح 98.36 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔
کیرالہ اب بھی ملک میں فعال کیسوں اور تعداد اموات کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 887 بڑھ کر 41615 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 4039 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5095263 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 112 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 42014 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں، ایکٹیو کیسز 157 کم ہو کر 9964 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید 10 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141204 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1040 مریضوں کے کورونا سے صحت مند ہونے سے ان کی کل تعداد 6489720 ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.