منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا سوپور کا معروف کرکٹر دم توڑ گیا

سری نگر،9 دسمبر :شمالی کشمیر کے اپیل ٹاؤن سوپور سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور جوان سال کرکٹر کچھ روز قبل ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دوران شب یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق سوپور کے جانوارا علاقے سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ نوجوان یکم دسمبر کو اس وقت شدید زخمی ہوا تھا جب سوپور- بانڈی پورہ روڈ پر ہتھ لنگو مقام کے نزدیک ایک تیز رفتار گاڑی نے اس کے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماردی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر منتقل کیا گیا تھا جہاں آٹھ دنوں تک موت و حیات کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دم توڑ گیا۔
متوفی نوجوان کی شناخت طارق احمد میر کے بطور ہوئی ہے جو اپنے علاقے کا معروف کرکٹر تھا۔
پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج کیا تھا۔
دریں اثنا متوفی کر کٹر کو جمعرات کے روز اپنے آبائی قبرستان میں اشک بار آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔
ان کے نماز جنازہ میں جمعرات کو لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکا میں اکثریت کرکٹ فرٹرنٹی سے وابستہ لوگوں کی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img