ملک میں کوروناوائرس کے 8 ہزار سے زائد نئے کیسز

ملک میں کوروناوائرس کے 8 ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی/ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 8,306 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 211 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹ کر 98,416 رہ گئی ہے۔ کورونا کے مزید 8306 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 46 لاکھ 41 ہزار 561 ہو گئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران 8 ہزار 834 مریض صحت یاب ہونے کے بعد جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 69 ہزار 608 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس جان لیوا وائرس سے مزید 211 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار 537 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.28 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسی مدت میں 24 لاکھ 55 ہزار 911 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اب تک 127 کروڑ 93 لاکھ 9 ہزار 669 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.