کشمیر: برف وباراں کے بعد موسم بہتر،دس دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

کشمیر: برف وباراں کے بعد موسم بہتر،دس دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

سری نگر/ وادی کشمیر میں برف وباراں کے بعد محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔

متعلقہ محکمے کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں حسب توقع موسم بہتر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 8 اور 9 دسمبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے تاہم اگلے دس دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔

ادھر مطلع ابر آلود رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے سے سردی کا زور بھی قدرے تھم گیا۔

دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں یکم دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12.2 ملی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے،میں کم سے کم درجہ حرات منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.