بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

کپوارہ میں سڑک سے شیل جیسی شئی بر آمد

سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کپوارہ- لولاب سڑک پر جمعے کے روز شیل جیسی ایک شئی بر آمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ- لولاب روڑ پر گوس علاقے کے قریب جمعے کے روز راہگیروں نے شیل جیسی کوئی چیزدیکھی۔انہوں نے بتایا کہ یہ اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جائے موقع پر بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو بھی طلب کیا گیا ہے اور سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل کو کچھ وقت کے لئے بند بھی کر دیا گیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img