شکست کے باوجود ہماری کارکردگی بہترین رہی :نادیہ نگہت

شکست کے باوجود ہماری کارکردگی بہترین رہی :نادیہ نگہت

سرینگر:ریاست کیرالہ میں جاری 26ویںقومی خواتین فٹ بال چیمپین شپ2021 میں جموں وکشمیر کی زنانہ ٹیم نے دو میچ کھیلے ،تاہم دونوں میچوں کو ہماری ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ٹیم کی کوچ وکپیٹن ،نادیہ نگہت کا کہنا ہے کہ شکست کے باوجود ہماری کارکردگی ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر رہی ۔
انہوں نے کہا کہ قومی سطح کی چیمپین شپ کے لئے ’اوپن ٹرائل ‘ کی بنیاد پر 20کھلاڑیوں کومنتخب کیا گیا ،جس میں کشمیر سے8،جموں سے6اور ہریانہ سے6کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔قومی خواتین فٹ بال چیمپین شپ2021 کے مقابلے 29نومبر سے شروع ہوئے اور آج ان کا اختتام ہوا ۔
نادیہ نگہت نے ایشین میل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر ٹیم نے سکمز اور مہاراشٹرا ٹیموں کیساتھ اپنے لیگ میچز کھیلے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہماری ٹیم سکمز سے صفر کے مقابلے میں5گولز سے ہار گئی اور مہاراشٹرا سے صفر کے مقابلے میں2گولز سے ہار گئی ۔تاہم ماضی کے مقابلے میں ہماری ٹیم کی کارکردگی اعلیٰ عہی ۔


جموں وکشمیر زنانہ ٹیم پر منفی تنقید کرنے والوں سے مخاطب ہو کر نادیہ نگہت نے بتایا کہ ’ہار اور جیت ‘ کھیل کا حصہ ہے ۔لیکن ہماری ٹیم دونوں میچوں میں بہترین کارکردگی دکھا کر حریف ٹیموں کو سخت مقابلے پر مجبور کیا ۔
جموں وکشمیر ٹیم میں جن کھلاڑیوں نے شرکت کی ،اُن میں سنگیتا (گول کیپر)،تنوجا (ڈیفنڈر ) رقیہ (ڈیفنڈر)،سبرینہ فردوس (ڈیفنڈر )، پوجا دیوی (ڈیفنڈر ) ،کیرتی بھسین (مڈ فیلڈر) نادیہ نگہت (فارووڈ ) ،شکھا (مڈ فیلڈر ) ، سشما (فارووڈ ) ،کہکشاں خورشید (مڈ فیلڈر ) ، آفرین عامر (ڈیفنڈر) ، شبنم حسین (فارووڈ) ، مہروش اسلم بابا (فارووڈ) ، سریکھا (فارووڈ) ، شاہستہ حسن (فارووڈ) ،تنشکھا پال کور (فارووڈ )، سیرت ظہور (مڈ فیلڈر ) ، گومنی راجپوت (مڈ فیلڈر ) ،نتیکا تھاپا (فارووڈ) اور ارپیتا مہاجن (گول کیپر) شامل ہیں ۔
جموں وکشمیر خواتین فٹ بال کی خاص بات یہ تھی کہ وادی کشمیر سے 6کھلاڑی اس میں شامل تھیں ،جنہیں کار کردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔


نادیہ نگہت نے کہا کہ ہریانہ کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین ڈبل ڈوز کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ یہ انتخاب ’اوپن ٹرائیل ‘ کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا ۔26ویںقومی خواتین فٹ بال چیمپین شپ2021 میںملک کی32ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں 8پولز میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر پول میں چار ٹیموں کو رکھا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.