جموں وکشمیر میں مزید 181 افراد میں کورونا کی تشخیص 2 مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 181 افراد میں کورونا کی تشخیص 2 مریض فوت

سری نگر، 3 دسمبر: جموں وکشمیر میں جمعے کے روز مزید 181افراد کورونا سے متاثر پائے گئے جبکہ دو مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے اعدادو شمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ’جمعے کے روز ضلع سری نگر میں 56 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 41، بڈگام میں 11، پلوامہ میں ایک ، کپواڑہ میں چار، اننت ناگ میں ایک، بانڈی پورہ میں سات اور گاندربل میں چار افراد کورونا سے متاثر پائے گئے‘ ۔
صوبہ جموں کے راجوری میں ایک ، ڈوڈہ میں پانچ ، پونچھ میں ایک اور ریاسی میں 31 افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں 168 مریض شفایاب ہوئے جن میں سے 133 صوبہ کشمیر جبکہ 35جموں سے تعلق رکھتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز کورونا سے متاثرہ مزید دو مریض چل بسے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4,479 تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,294 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور2,185 کاتعلق جموں صوبے سے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.