نئی دہلی/ راجیہ سبھا میں جمعرات کو کانگریس اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان کے ہنگامہ کے سبب ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
کانگریس کے ارکان نے ہنگامہ کرتے ہوئے 12 اپوزیشن ارکان کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کیا اور ٹی آر ایس ارکان نے تلنگانہ میں زیادہ بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے لئے کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ارکان سے ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی درخواست کرتے ہوئےکہا کہ معطل ارکان کے مسئلہ کو حکمراں جماعت اور اپوزیشن کو مشترکہ طور پر حل کرنا چاہئے۔
ارکان کا ہنگامہ جاری رہنے پر ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔





