ایک ماہ کے اندر اندر جموں وکشمیر میں سپورٹس پالیسی کا اعلان ہوگا: منوج سنہا

ایک ماہ کے اندر اندر جموں وکشمیر میں سپورٹس پالیسی کا اعلان ہوگا: منوج سنہا

جموں، 26 نومبر :جموں وکشمیر کے لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز بتایا کہ آنے والے ایک ماہ کے اندراندر جموں وکشمیر میں سپورٹس پالیسی کا اعلان ہوگا ۔


انہوں نے کہا کہ سال 2014 کے بعد سپورٹس سیکٹر میں بھرتیاں عمل میں نہیں لائی گئی ہیں ۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں ایک تقریب کے دوران کیا۔
لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ’ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ انہوں نے جموں وکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کی اور اس حوالے سے پی ایم ڈی پی کے تحت متعدد پروجیکٹ بھی منظور کئے‘۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت کئی پروجیکٹ مکمل کئے گئے جبکہ باقی پروجیکٹ سال 2022 تک مکمل ہونگے۔
لفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا مزید کہنا تھا کہ ’جموں وکشمیر میں ایک ماہ کے اندرا ندر سپورٹس پالیسی کا اعلان ہوگا جس کے تحت نہ صرف درجہ تیسری اور چہام کی اسامیاں پُر کرنے کی راہ ہموار ہوگی بلکہ آفیسر لیول کی اسامیوں کو بھی پُر کیا جائے گا‘۔
اُن کے مطابق اس پالیسی کے تحت کھیل کود کی سرگرمیوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی طرف خصوصی توجہ مبذول کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سپورٹس سرگرمیاں نئی اونچائیاں چھو رہی ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ آنے والے وقت میں یہاں بین الاقوامی انفرا سٹرکچر کھلاڑیوں کے لئے میسر رہے گا۔
ایل جی نے کہا کہ اور وہ دن بھی دور نہیں جب جموں وکشمیر کے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر یوٹی کی نمائندگی کریں گے۔
عزت مآب ایل جی نے کہا کہ نئی سپورٹس پالیسی کو لاگو کرنے کے حوالے سے مرکز اور کھیل ماہرین سے بھی مدد لی جارہی ہیں تاکہ مستقبل میں کھلاڑیوں کو بہترین مواقعے دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کیلئے روزگار کے نئے وسائل بھی پیدا ہونگے۔
علاوہ ازیں ایل جی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نقدی اور توصیفی اسناد سے نواز ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.