کشمیر میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ درج، پہلگام سرد ترین جگہ

کشمیر میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ درج، پہلگام سرد ترین جگہ

سری نگر/وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ درج ہوا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 5 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں فی الوقت کسی بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

بتادیں کہ سری نگر میں 23 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹٰی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹٰ گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.