جموں/ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے اچھڈ علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے اچھڈ علاقے میں جمعے کی صبح ایک تیز رفتار ویگنر آر گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت آشش کھجوریہ ولد ستیش کھجوریہ ساکن پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی