،ایک ملی ٹنٹ ہلاک فوج نےراجوری میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا

،ایک ملی ٹنٹ ہلاک فوج نےراجوری میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا

جموں/ فوج نے جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے بھمبر گلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کیا ہے ۔

جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات پاکستان کی طرف سے ملی ٹنٹوں نے بھمبر گلی میں لائن آف کنٹرول سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا ’’ ہندوستانی فوج کے چوکس اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور ایک پاکستانی ملی ٹنٹ کو مار گرایا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک ملی ٹنٹ  کی لاش اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے ۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.