نیشنل کانفرنس کا اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے خلاف کولگام میں احتجاج

نیشنل کانفرنس کا اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے خلاف کولگام میں احتجاج

سری نگر/ نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔

احتجاجی ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور ان کی سربراہی پارٹی کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر سکینہ یتو کر رہی تھی۔

اس موقع پر سکینہ یتو نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں جہاں اشیائے ضروریہ کی قلت ہے وہیں بجلی کا حال بھی بہت برا ہے۔

ان کا الزام تھا کہ محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے ترقیاتی کام نہیں کئے جا رہے ہیں۔موصوفہ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کافی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکار لوگوں کو درپیش مسائل کو دیکھ کر ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.