پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
31.3 C
Srinagar

کشمیر میں سردی کا زور برابر جاری، سری نگر میں سرد ترین رات درج

سری نگر،23 نومبر :وادی کشمیر میں سردی کا زور برابر جاری ہے اور سری نگر میں گذشتہ شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں آخر نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں 25 نومبر کو موسم قدرے خراب ہوسکتا ہے تاہم اس کے بعد موسم ایک بار پھر بہتر ہونے کی توقع ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر میں سال گذشتہ اسی شب یعنی 22 اور23 نومبر کی شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img