پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
28.3 C
Srinagar

370 کی منسوخی سے وادی کے حالات سدھر گئے ہیں: مرکزی وزیر خزانہ

سری نگر، 22 نومبر :جموں وکشمیر کے وسائل کو لوگوں کی آسودہ حالی کیلئے استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات سدھر گئے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے سری نگر میں مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے کے موقع پر کیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ’وادی میں موجود امکانات اور صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لایا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں لیکن سابقہ حکومتوں نے اس کا استعمال ہی نہیں کیا ۔
پن بجلی پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس شعبے میں موجود امکانات سے فائدہ ہی نہیں اُٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پن بجلی کو بروئے کار لا کر بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا تھا لیکن سا بقہ حکومتوں نے ایسا نہیں کیا ۔
دفعہ 370 کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس قانون کو کالعدم قرار دینے کے بعد وادی کشمیر کے حالات سدھر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھا رہی ہیں۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ سابقہ حکومتوں نے صرف جھوٹے دعوئے کئے لیکن ہم نے جو کہا وہ کرکے بھی دکھایا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img