بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کولگام میں جھڑپ ،ایک عدم شناخت جنگجو ازجان ،آپریشن جاری

کولگام /جنوبی کشمیر کے ضلع ولگام میں ہفتہ کو مسلح جنگجوئوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہونے کی اطلاع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس ،سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر جنگجوئوں کی موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر عشموجی کولگام نامی گائوں کا محاصرہ کیا۔

ذائع کا کہنا ہے کہ جونہی فورسز کی ایک ٹیم مشکوک مقام کی طرف جارہی تھی ،تو گائوں میں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں طرفین کے مابین شدید جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا۔

پولیس ترجمان نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اسکی تصدیق بھی کی اور کہا کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں ایک عدم شناخت جنگجو ازجان ہوا جبکہ علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img