منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

حیدر پورہ انکاونٹر معاملہ: ضلع انتظامیہ سر ی نگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوتحقیقاتی آفیسر مقرر کیا

سری نگر/ جموں وکشمیر کے لفٹنٹ گورنر کی جانب سے حیدر پورہ انکاونٹر کی تحقیقات کیلئے مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی ضلع انتظامیہ سری نگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خورشید شاہ کو اس سلسلے میں تحقیقاتی آفیسر مقرر کیا ہے اور 15روز کے اندرا ندر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ضلع انتظامیہ سری نگر کی جانب سے جمعرات کی شام کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے تحت حیدر پورہ میں ہوئے تصادم کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر خورشید شاہ کو تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپ گئی۔
حکم نامہ کے مطابق تحقیقاتی آفیسر کو 15روز کے اندرا ندر اپنی رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ حیدر پورہ انکاونٹر کے بارے میں اگر کسی بھی شخص کو کوئی علمیت ہے تو وہ ڈپٹی کمشنر سری نگر کے دفتر واقع ٹینکی پورہ سری نگر میں دس روز کے اندرا ندر اپنا بیانات قلمبند کراسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیانات قلمبند کرانے کیلئے صبح گیارہ بجے سے لے کر سہ پہر تین بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img