منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

بانہال میں کمسن لڑکا از جان

جموں/ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے چھپناری بانہال علاقے میں کمسن لڑکا واٹر ٹینک میں جا گرا جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’جمعرات کی صبح بانہال کے چھپناری علاقے میں تین سالہ سمت سنگھ ولد بھارت سنگھ پانی کی ٹینک میں جاگرا‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ اُسے پانی سے باہر نکال کر فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے تین سالہ بچے کو مردہ قرار دیا۔


پولیس ذرائع کے مطابق قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے حوالے کی گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img