سری نگر/ وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے جس سے اہلیان وادی گوناگوں مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 20 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا: ’تاہم وادی میں 21 سے 23 نومبر تک ہلکی مغربی ہوائیں داخل ہونے سے بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں‘۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی





