سری نگر/ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں گھس کر لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں جمعے کی صبح ایک خونخوار ریچھ نے ایک28 سالہ خاتون پر حملے کرکے اس کو لہو لہان کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے ہردشولہ گاؤں میں جمعے کی صبح ایک 28 سالہ خاتون سمینری میں بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دینے کے بعد واپس گھر لوٹ رہی تھی یک ریچھ نمودار ہو کر اس پر حملہ آور ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو زخمی حالت میں علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اس کو شری مہارجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا اس واقعے کے فوراً بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔قابل ازیں متعلقہ محکمے نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آری گام علاقے میں اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اکنگام علاقے میں ایک ایک ریچھ کو زندہ پکڑ لیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں رواں سال کے دوران جنگلی جانوروں کے حملوں میں کئی افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم محکمہ جنگلی حیات کو جدید خطوط پر اُستوار کرنے کیلئے موثر اور کارگر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
یو این آئی





