منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سری نگر میں رواں موسم کی اب تک سرد ترین رات درج، پہلگام سرد ترین جگہ

سری نگر/ وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں تیزی کے بیچ سری نگر میں رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں فی الوقت برف و باراں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں 19 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سری نگر کی رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات درج ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے کافی کم تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرات منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img