جموں سمارٹ سٹی مشن:39 پروجیکٹ مکمل،45 زیر تعمیر

جموں سمارٹ سٹی مشن:39 پروجیکٹ مکمل،45 زیر تعمیر

جموں/ جموں سمارٹ سٹی مشن کے تحت زائد از 671 کروڑ روپیوں کے لاگت سے 39 پروجیکٹوں کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ 45 پروجیکٹس زیر تعمیر ہیں۔

جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکیٹو افسر (سی ای او) انوی لواسہ نے ایک میٹنگ کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی مشن کے تحت اب تک زائد از 671 کروڑ روپیوں کی لاگت سے 39 پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ زائد از 1294 کروڑ روپیوں کی لاگت والے 45 پروجیکٹس زیر تعمیر ہیں۔

اس موقع پر جموں میونسپپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا نے کئی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے پر افسروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے مندروں کے شہر جموں کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے جموں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا جس سے لوگوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا ہوں گے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.