منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کشمیر: کورونا گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کے بیچ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

سری نگر،9 نومبر :کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل در آمد کے بیچ وادی کشمیر میں منگل کے روز بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگے۔
جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے منعقد ہونے والے بارہویں جماعت کے ان سالانہ امتحانات میں حصہ لینے کے لئے قریب74 ہزار طلاب نے رجسٹریشن کی ہے۔
حکام نے امتحانات کے انعقاد کے لئے وادی کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں 739 سینٹرس قائم کئے ہیں۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے مختلف امتحانی سینٹروں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ ان امتحانبی سینٹروں میں کورونا گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹر میں داخل ہونے سے قبل طلبا کی دروازے پر ہی ہینڈ سینیٹائزیشن کی جاتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبا اور ڈیوٹی پر مامور عملے نے فیس ماسک لگا ئے ہوئے تھے۔
ثقلین احمد نامی ایک طالب علم نے بتایا کہ کورونا کے پیش نظر سکول بیشتر وقت بند رہنے سے پڑھائی متاثر ضرور ہوئی لیکن پھر بھی آن لائن کلاسز لینے سے میں نے اچھی تیاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول میں حاضر ہو کر اساتذہ کے سامنے بیٹھ کر پڑھنے میں جو مزہ اور فائدہ ہے وہ آن لائن پڑھنے میں کبھی میسر نہیں ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں سکول باقاعدگی سے کھل جانے چاہئے تاکہ طلبا کو تعلیمی نقصان سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
بتادیں کہ کورونا وبا کے پیش نظر بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا کو نصاب میں 30 فیصد رعایت دی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img