کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف شیو سینا کا احتجاج

کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف شیو سینا کا احتجاج

جموں،9 نومبر :شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) کے جموں و کشمیر یونٹ نے منگل کے روز کشمیر میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور پاکستان کو سبق سکھانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس موقع پر فرنٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ترنگا اٹھانے والوں کو چن چن کر ہلاک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریت کے نام پر کشمیریوں کو ہی مارا جا رہا ہے اور پاکستان کشمیر کو اپنے اشاروں پر نچا رہا ہے۔
موصوف صدر نے محبوبہ مفتی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ’محبوبہ مفتی کھلے عام جنگجوؤں کی حمایت کر رہی ہے ان کو خانہ نظر بند کرنے کے بجائے تہاڑ جیل میں ڈال دیا جانا چاہئے‘۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب تک سبق نہیں سکھایا جائے گا تب تک وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا: ’پاکستان کو اچھا سبق سکھانا ہوگا تب تک وہ سدھرنے والا نہیں ہے‘۔
بتادیں کہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں اتوار کی شام نامعلوم بندوق براداروں نے ایک پولیس اہلکار کو گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا جبکہ پیر کی شام سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں نے ایک سیلز مین کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.