بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

سماجی و مذہبی مقامات اور شادی بیاہ کی تقریبات کی جگہوں پر ٹیسٹنگ سینٹر قائم کرنے کی ہدایت

سری نگر/ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکشمیر نے صوبے کشمیر کے سبھی چیف میڈیکل آفیسرس، سپر انٹنڈنٹس اور بلاک میڈیکل آفیسران کو ہدایت دی ہے کہ کووڈ مثبت کیسوں میں اضافے کے پیش نظر سماجی مقامات ، شادی بیاہ کی تقریبات اور مذہبی اجتماعات کی جگہوں پر ٹیسٹنگ سینٹر قائم کئے جائیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ’کورونا وائرس کیسوں میں اُچھال کے پیش نظر کشمیر صوبے کے سبھی چیف میڈیکل آفیسرس ، سپر انٹنڈنٹس اور بلاک میڈیکل آفیسران سماجی مقامات ، شادی بیاہ کی تقریبات اور مذہبی اجتماعات کی جگہوں پر ٹیسٹنگ سینٹر قائم کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے‘۔

حکم نامے میں مذکورہ آفیسران کو یہ بھی بتایا گیا ہے جن مقامات پر ٹیسٹنگ سینٹر قائم کرنے کی ضرورت آن پڑے اُس حوالے سے ایک مربوط پلان ترتیب دے کر ڈائریکٹرہیلتھ سروسز کو بھی آگاہی فراہم کی جائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img