منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

جے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کے تنظیمی انتخابات

محمداسلم بٹ صدرمنتخب، فاروق احمدوانی وچسفیدہ شاہ نائب صدور
ارشدرسول جنرل سیکرٹری اور رشیدراہل فورم کے ترجمان اعلیٰ ہونگے

سری نگر/اخبارات کے مالکان ومدیران کی تنظیم جے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کے تنظیمی انتخابات سوموار کومنعقد ہوئے۔راجباغ سری نگرمیں واقع ایک ہوٹل میں منعقدہ اس انتخابی عمل کی نگرانی بحیثیت چیف الیکشن کمشنر ایڈیٹر گلوبل پوسٹ محمدشفیع خان نے انجام دی ۔

ایڈیٹرس فورم کے ترجمان اعلیٰ رشیدراہل نے ایک بیان میں بتایاکہ جے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کے سبھی مستندممبران نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔نیوز ایجنسی کے این ایس وکشمیرمیگزین کے بانی مدیر اعلیٰ محمداسلم بٹ کوصدرمنتخب کیاگیاجبکہ انگریزی روزنامہ برائٹر کشمیرکے مدیراعلیٰ فاروق احمدوانی اورایڈیٹر اسکین محترمہ چسفیدہ شاہ کوبطورنائب صدورکے منتخب کیاگیا۔

نیوز ایجنسی جے کے این ایس وروزنامہ گھڑیال کے مدیراعلیٰ ارشدرسول کوایڈیٹرس فورم کاجنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا۔ایڈیٹر گلوبل پوسٹ محمدشفیع خان کوسیکرٹری اورمدیراعلیٰ روزنامہ ایشین میل رشیدراہل کوجے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کاترجمان اعلیٰ منتخب کیاگیا۔ایڈیٹر نیوز کشمیرمحترمہ فرزانہ ممتاز کوفورم کاخزانچی مقررکیاگیا۔

اس موقعہ پرفورم کے سبھی ممبران بشمول ِظہورگلزار(ایڈیٹر کشمیرلیڈر)،اعجاز احمدکاوسہ (ایڈیٹر ایشین ایکسپریس)،معراج الدین(ایڈیٹر ندائے کشمیر)اورپیرزادہ نثار (ایڈیٹرکشمیر ٹراولر)بھی موجودتھے ۔فورم کے ترجمان اعلیٰ نے کہاکہ جے اینڈکے ایڈیٹرس فورم کے تنظیمی انتخابات آزادانہ اورشفاف بنیادوں پرخفیہ بیلٹ کے ذریعے عمل میں لائے گئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img