بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

فوجی جوانوں کے داخلے پر کشمیر یونیورسٹی اور چنار کور کے درمیان ایم او یو پر دستخط

سری نگر/ سری نگر میں قائم فوج کی پندہویں کور نے پیر کے روز کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ وادی میں تعینات فوجی اہلکاروں کو فاصلاتی طرز تعلیم کے کورسز کی فراہمی کے لئے ایک مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے۔

سری نگر میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل عمران موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’کشمیر یونیورسٹی اور چنار کور کے درمیان ایک مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے جس میں کشمیر میں اپنی خدمات انجام دے رہے فوجی جوانوں کو فاصلاتی طرز تعلیم کے کورسز کی فراہمی کے لئے ایک طویل مدتی تعلق قائم کیا گیا، یہ کشمیر یونیورسٹی اور چنار کور کے لئے ایک تاریخی دن تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایم او یو کے مطابق کشمیر میں تعینات فوجی جوان کشمیر یونیورسٹی کے نظامت فاصلاتی تعلیم کی طرف سے پیش کئے جانے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے کے اہل ہیں۔

موصوف دفاعی ترجمان نے کہا کہ فوج کے لئے شش ماہی سرٹیفیکیٹ کورسز سے لے کر ایک سالہ ڈپلوما کورسز اور دو سالہ پوسٹ گریجویشن کورسز دستیاب رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت فوجی جوان 18 مختلف کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں جن کی تعداد میں آگے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایم او کشمیر میں تعینات فوجی جوانوں کے لئے کافی سود مند ثابت ہوگا۔

چنار کور کے جے او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے تعلیم کے میدان میں یہ سنگ میل حاصل کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایم او یو سے چنار کور کے فوجی جوان مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام دینے کے لئے با اختیار بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم بنی نوع انسان کی ترقی کی بنیاد ہے اور تعلیم ہی ایک قوم تعمیر کا طاقتور ہتھیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر یونیورسٹی فوجی جوانوں اور چنار کور کے سول دفاعی ملازمین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے موقعے فراہم کرے گی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img