منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

نیشنل سکول آف ڈراما نے سری نگر میں ٹی آئی اِی سینٹر کھولا

چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا اور این ایس ڈی چیئرمین پریش راول نے سینٹر کا مشترکہ طور پر اِفتتاح کیا

سری نگر/چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا اور معروف بالی ووڈ اَداکار اور نیشنل سکول آف ڈراما کے چیئرمین پریش راول نے آج یہاں این ایس ڈی کے ایک تھیٹر اِن ایجوکیشن سینٹر ( ٹی آئی اِی ) کا مشترکہ طور پرورچیول اِفتتاح کیا۔ٹیگور ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ’ آزادی کا امرت مہااُتسو ‘ کے تحت اِس سینٹر کا اِفتتاح کیا گیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، سیکرٹری ثقافت سرمد حفیظ ، لیفٹیننٹ گورنر کے میڈیا ایڈوائزر یتیش یادو اور سیکرٹری جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز راہل پانڈے موجود تھے۔تقریب کے ایک حصے کے طور پر جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز اور این ایس ڈی کے قائمقام ڈائریکٹر دنیش کھنہ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط اور تبادلہ خیال خیال ہوا۔ٹی آئی اِی سینٹر کشمیر میں بچوں کے لئے تھیٹر کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مصروف رہے گا اور اسے جلد ہی ایک سالہ ڈپلوما کورسوں کی پیش کش کے لئے تیار کیا جائے گا۔مفاہمت نامے کے شرائط میں این ایس ڈی جے کے اے اے سی ایل کے اشتراک اور مشاورت سے کشمیر میں تمام تھیٹر سرگرمیاں منعقد کرے گا۔تقریب میں این ایس ڈی تھیٹر کے فن کاروں نے ٹیگور ہال میں ایک” پپٹ شو“ پیش کیا۔این ایس ڈی چیئرمین پریش راول نے سینٹر کا اِفتتاح کرنے کے بعد کہا کہ وادی میں تھیٹر کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کشمیر میں ایسا سینٹر کھولنا این ایس ڈی کے لئے باعث افتخار ہے۔اِس سے قبل حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے این ایس ڈی کے قائمقام ڈائریکٹردنیش کھنہ نے سینٹر کی اِفتتاحی تقریب کو” خوش آمدید ترقی “ قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر سیکرٹری جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجزنے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img