جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہونے سے لوگوں کو پہنچی راحت

سری نگر/ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہونے سے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے۔بتادیں کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی برف باری اور بارشوں کے بعد وادی میں سردی میں معمول سے زیادہ اضافہ درج ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 2 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔مشہور سیاحتی مقام پہلگام وادی کی سرترین جگہ رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

دریں اثنا وادی کشمیر میں ہفتے کے روز دن بھر ہلکی دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں، دکان کے تھڑوں اور صحںوں میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں کسانوں نے اپنے کھیتوں اور باغوں میں دوبارہ کام کرنا شروع کیا ہے۔موسم سرما کے پیش نظر لوگوں کو اس کی سختیوں سے نمٹنے کے لئیے تیاریوں میں مصروف دیکھا جا رہا ہے۔
لوگ بازاروں میں گرم لباس، گرم کمبلوں وغیرہ کی جم کر خریداری کر رہے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img