جموں/ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ ڈیجیٹل جرائم میں بھی روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکی خاطر باخبر رہنا ناگزیر بن گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف جموں سکول ایجوکیشن کی جانب سے اس حوالے سے صوبے بھر میں ایک بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو نہ صرف محتاط رہنے کو کہا گیا ہے بلکہ انہیں اس کے برے نتائج کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
اس مہم کے دوران تقریباً 10 ہزار طلبا و طالبات اور اساتذہ کو مفید مشوروں اور آرا سے روشناس کرایا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت داخلہ نے اس ضمن میں مربوط اور جامع اندز سے نمٹنے کے لئے ‘انڈین سابئر کرائم کارڈینیشن سینٹر’ کے نام سے ایک اسکیم کا قیام عمل میں لایا ہے۔
‘آئی فور سی’ اسکیم سابئر سیکورٹی، صلاحیت سازی، عوامی آگاہی وغیرہ کے لئے ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنے میں بھی سرگرم عمل ہے تاکہ اعتماد پر مبنی معاملات اور سابئر کرائمز کی روکتھام کے لئے موزون ماحول تیار کیا جا سکے۔
ڈائریکٹوریٹ آف جموں اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کئے گئے
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابئر جرائم پر قدغن لگانے کے لئے سابئر سیکورٹی کو متحرک و مضبوط بنانے اور اس کے غیر متوقع چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متعلقین کی کوششوں کو پائیدار طریقے سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اس 15 ویں میگا سابئر حفاظتی مہم کا اہتمام کیا گیا۔
یو این آئی





