شملہ / ہندوستان تبت قومی شاہراہ -5 کل شام سے کنور ضلع کی مورنگ تحصیل کے کرن پل اور اکپا کے درمیان بند ہوگئی، کیونکہ سڑک پرپتھر اور چٹانیں کھسک گئیں، ضلع انتظامیہ نے اس کی تصدیق کی۔
ڈپٹی کمشنر کِنور اپوروا دیوگن نے کہا کہ مانسون کے بعد ہونے والی حالیہ بارشوں اور برف باری کی وجہ سے ضلع کی مورنگ تحصیل میں کرن برج اور اکپا کے درمیان ہائی وے پر مٹی کے تودے اور بولڈرہوگئے، جس کی وجہ سے منڈی ضمنی انتخاب کے دوران قومی شاہراہ-5 پر ٹریفک کا نظام بندہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انہیں مطلع کیا کہ کنورمیں چٹان کھسکنے کا واقعہ پیش آیا ہے اور ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔
ریاست میں حالیہ مان سون کے بعد بارش اور برف باری کے دوران ریاست میں بھاری برف باری اور ندیوں میں تقریباً 15 ٹریرکس اور 21 سیاحوں کو ڈوبنے سے بچایاگیا۔ کنور کے سانگلہ سب ڈویژن کے تحت 17000 فٹ لمکھاگا درے پر برفانی طوفان میں پھنسے دو لاپتہ ٹریکرس کا گزشتہ دس دنوں سے کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں کولکاتہ اور اتراکھنڈ کے ہیں۔
یواین آئی





