نئی دہلی/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 2017 فعال کیسز کم ہوئے ہیں۔اس درمیان جمعہ کو ملک میں 68 لاکھ 48 ہزار 417 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 59 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16326 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کر 3 کروڑ 41 لاکھ 59 ہزار 562 ہو گیا ہے۔ اسی دوران17677 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ 32 ہزار 126 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2017 کم ہو کر ایک لاکھ 73 ہزار 728 رہ گئے ہیں۔ وہیں 666 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 453708 ہو گئی ہے۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.16 فیصد اور فعال کیسز کی شرح 0.51 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پربرقرار ہے۔کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 603 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ اب ان کی تعداد 81490 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 9401 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4788629 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 563 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 27765 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں فعال کیسز کم ہوکر27747 پر آگئے ہیں جبکہ مزید 40 مریضوں کے جاں بحق ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 139965 ہوگئی۔ وہیں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1744 بڑھ کر 6432138 ہو گئی ہے۔
ملک میں68لاکھ سےزیادہ افرادکوکووڈ ویکسین لگائے گئے
نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن 101.30 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 لاکھ 48 ہزار 417 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ آج صبح 7 بجے تک کووڈ ویکسینیشن کی کل تعداد 101 کروڑ 30 لاکھ 28 ہزار 411 تک ہو گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 17،677 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ 32 ہزار 126 ہو گئی ہے۔ بحالی کی شرح 98.16 فیصد ہے۔
اسی دوران جان لیوا وبا کے 16,326 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 73 ہزار 728 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جارہاہے۔ ہلاک خیز وبا کی شرح 0.51 فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس دوران کل 13 لاکھ 64 ہزار 681 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک ہندوستان میں کل 59 کروڑ 84 لاکھ 31 ہزار 162 ٹسٹ کیے ہیں۔