سرینگر/ وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات سے تازہ برف وباراں کا سلسلہ شروع ہوا ۔بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہورہی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارشیں ہورہیہیں ۔
برف وباراں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ روایتی کانگڑی اور دیگر گرمی کے آلات کا استعمال شروع کردیا ۔
برف باری اور بارشوں کے باعث سرینگر ۔جموں شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ کیساتھ ساتھ ساتھ دیگر کئی اہم رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں ۔پہلگام ،گلمرگ اور سونہ مرگ سمیت دیگر کئی مشہور سیاحتی مقامات نے سفید چادر اوڑھ لی اور سیاح قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
محکمہ موسمیات نے 22 سے لیکر 24 اکتوبر تک شدید برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے اور صوبائی کمشنروں کے نام ایڈوائزری بھی جاری کی ہے ۔