دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد امیت شاہ پہلی بار وارد ِ کشمیر

دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد امیت شاہ پہلی بار وارد ِ کشمیر

شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

نئی دہلی/ جموں و کشمیر میں بڑھتے تشدد آمیز واقعات کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج مرکزکے زیر کنٹرول علاقہ کے تین روزہ دورے پر سرینگر جا رہے ہیں۔
جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وزیر داخلہ کا یہ پہلا دورہ کشمیر ہے۔

سری نگر پہنچنے کے بعد وہ دوپہر 12.30 بجے انٹیگریٹڈ کمانڈ میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور منصوبوں پر بھی بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں بھی شرکت کریں

گی۔

اس کے بعد وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر یوتھ کلب کے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔شام میں مرکزی وزیر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سری نگر اور شارجہ کے درمیان بین الاقوامی پرواز سروس کا آغاز کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.