جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
24.9 C
Srinagar

کورونا کے فعال معاملات میں پھراضافہ

نئی دہلی/ملک میں کورونا وائرس کی سست ہوتی رفتارکے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور ریکوری شرح 98.15 فیصد پربرقرارہے۔

اس درمیان بدھ کو 48 لاکھ 8 ہزار 665 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور آج ملک نے ایک ارب کووڈ ویکسین کی حصولیابی حاصل کرلی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18454 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کرتین کروڑ 41 لاکھ 27 ہزار 450 ہو گئی ہے۔ اس دوران 17561 مریضوں کی صحت یابی کے بعد شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3 کروڑ 34 لاکھ 95 ہزار 808 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 733 بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 831 ہو گئے ہیں۔ وہیں 160 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کااعدادوشماربڑھ کر 452811 ہوگیا ہے۔

ملک میں صحت یابی کی شرح 98.15 فیصد اور فعال کیسز کی شرح 0.52 فیصد ، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پربرقرار ہے۔

کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 2476 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد اب 83333 ہو گئی ہے۔ وہیں 8592 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4769373 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 82 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 27084 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں فعال معاملات کم ہوکر 29333 پر آ گئے ہیں جبکہ مزید 21 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 139886 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2879 بڑھ کر 6427426 ہو گئی ہے۔
جاری یواین آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img