مختلف این جی اوز توی ریلوے اسٹیشن پر کشمیر سے آنے والے غیر مقامی لوگوں کی خدمت میں مصروف

مختلف این جی اوز توی ریلوے اسٹیشن پر کشمیر سے آنے والے غیر مقامی لوگوں کی خدمت میں مصروف

جموں/ ریلوے پولیس اور مختلف غیر سرکاری و سماجی اداروں نے حالیہ ٹارگیٹ ہلاکتوں کے بعد وادی کشمیر سے فرار ہونے والے غیر مقامی لوگوں کے توی ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ان کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ ایس ایس پی جموں ریلویز عارف رشو جن کے ہمراہ ایس ڈی پی او ریلویز روہت دیو جموال اور دیگر عہدیداران تھے، نے ریلوے اسٹیشن توی کا دورہ کیا اور وہاں کشمیر سے فرار ہونے والے غیر مقامی لوگوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ کہ موصوف ایس ایس پی نے موقع پر ریلوے حکام اور سیول انتظامیہ کے افسران سے بات چیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ رضا کار گروپوں بشمول ٹریڈرس ویر ہاؤس ایسو سی ایشن اور جموں و کشمیر خلصہ ایڈ نے ان لوگوں کے طعام و دیگر سہولیات کے لئے ریلوے پولیس کا ہاتھ بٹایا۔

بتادیں کہ حالیہ ٹارگیٹ ہلاکتوں کے بعد کشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں غیر مقامی لوگ فرار ہو کر جموں پہنچے ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.