جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
18.8 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں دریائے جہلم سے چر واہے کی لاش برآمد

بانڈی پورہ دریائے جہلم میں ایک ہفتہ قبل غرقآب ہوئے چرواہے کی لاش منگل کی دوپہر کو بانڈی پورہ سے برآمد کی گئی ۔20سالہ نذیر احمد چیچی ولد محمد یوسف ساکنہ پانار بانڈی پورہ منہ دھونے کے دوران دریائے جہلم میں غرقآب ہوا تھا ۔

مذکورہ چرواہے کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی ،تاہم غرقآب ہوئے نوجوان کی نعش برآمد نہیں ہوسکی ۔ایک ہفتہ بعد ریسکیو ٹیم نے سیر جاگیر کے مقام پر دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ۔پولیس نے نعش کو قانونی لوازمات کے بعد آخری رسومات انجام دینے کے لئے ورثا ں کے حوالے کی گئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img