اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
25.5 C
Srinagar

مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا نے ریاسی میں اپنے دو روزہ عوامی آو¿ٹ ریچ پروگرام کا اختتام کیا

ریاسی/مرکزی وزیر مملکت برائے نئی اور قابلِ تجدید توانائی ، کیمیکلز اور کھاد مسٹر بھگونت کھوبا جو کہ مرکزی حکومت کے عوامی آو¿ٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضلع ریاسی کے دو روزہ دورے پر تھے ، نے آج اپنے دورے کا اختتام کیا ۔ اپنے دورے کے دوسرے دن بھگونت کھوبا نے سب سے پہلے ڈسٹرکٹ آفیسرز ریاسی سے بات چیت کی ۔ جہاں ڈسٹرکٹ آفیسرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی اسپانسرڈ سکیموں ( سی ایس ایس ) اور متعلقہ ضلع میں جاری دیگر سکیموں کے حصول کی صورتحال کی رپورٹ کے بارے میں دریافت کیا ۔ اپنے دورے کے دوران وزیر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پورے ضلع کے تمام ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز میں پلاسٹک ویسٹ کلیکشن /سیگریشن ڈسپوزل پروگرام شروع کیا ۔ بعد میں وزیر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کا معائینہ کیا ۔ بھگونت کھوبا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی کے عملے کی بھی تعریف کی اور انہیں خاص طور پر کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران ان کی کارکردگی اور ویکسی نیشن میں ان کی کامیابیوں کیلئے نوازا ۔ میٹریل ریکوری سہولت سینٹر میں منبع کارکنوں کے ذریعہ سورس علیحدگی کے مختلف طریقوں کے ساتھ ساتھ کچرے کی ثانوی علیحدگی کا مظاہرہ کیا گیا ، وزیر نے صفائی ستھرائی کے کارکنوں کو ضلع کو صاف رکھنے میں ان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ اپنے خطاب میں بھگونت کھوبا نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے کام کاج میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہے جو جمہوری اور شراکتدار حکمرانی کیلئے ضروری ہے کیونکہ وہ اعتماد کی تعمیر اور اسکیموں کے حقیقی اثرات کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں ۔ وزیر نے فلاحی خدمات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے بارے میں خوشی کا اظہار کیا تا کہ اسکالر شپ میلے کا انعقاد کر کے مستحقین اور ہونہار طلبا کے حوصلے اور جوش کو بلند کیا جا سکے ۔ وزیر نے نیشنل اسکالر شپ پورٹل کے آغاز اور اسکالر شپ کو آف لائین سے آن لائین موڈ میں منتقل کرنے کی تعریف کی جس سے فائدہ اٹھانے والوں میں اسکالرشپ کے فوائد کی رسائی بڑھی ہے ۔ بعد میں وزیر نے زوراور سنگھ اسٹیڈیم ریاسی کا بھی دورہ کیا جہاں ایٹ رائٹ /ساہی پوشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ انہوں نے اس کیلئے بیداری پیدا کرنے کیلئے سائیکل ریلی کو بھی فلیگ آف کیا ۔ بھگونت کھوبا نے سائیکل سوار کا آگاہی پروگراموں کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا ۔ بعد میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جہاں وزیر نے کئی وفود سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سُنیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img